یوم آزادی: گلگت بلتستان کے جری افراد نے کس طرح ڈوگرا راج کا خاتمہ کیا؟

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کا یوم آزادی ہر سال یکم نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن سنہ 1947 کے اس تاریخی لمحے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور اس سے آزادی حاصل کرلی۔

گلگت اسکاؤٹس سمیت مقامی افراد نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ہی دنوں میں گلگت بلتستان کو آزاد کرا لیا اور پاکستانی پرچم کو اس خوبصورت علاقے کی سرزمین پر لہرادیا۔

یہاں کے باسیوں کے دل پاکستان کے ساتھ ہی دھڑکتے تھے اس لیے انہوں نے ڈوگرا راج کے خلاف جنگ لڑی اور قابضین کو مار بھگایا اور خوبصورت علاقے کو پاکستان کے ساتھ الحاق کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں پہلے خلائی مرکز کا قیام

گلگت بلتستان کا یوم آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بہادر غازیوں اور شہدا نے دی تھیں۔ ان لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت آج عوام ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

 گلگت بلتستان کے لوگ خصوصی تقریبات، ریلیوں اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ اپنے عظیم مجاہدین کی یاد کو زندہ رکھ سکیں اور اپنی قومی وحدت کو مضبوط بنا سکیں۔

مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کی وہ خوبیاں جو سیاحوں کو بار بار اپنی طرف کھینچتی ہیں

یہ دن گلگت بلتستان والوں کے لیے ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنے خطے کی آزادی، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں یوم آزادی تاخیر سے کیوں منایا جاتا ہے؟

اس دن کے حوالے سے گلگت بلتستان کے غازیوں کے بھی پیغامات جاری کیے گئے کہ کس طرح شہیدوں اور ان غازیوں نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت گلگت بلتستان کو آزادی دلوائی۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی پیغام دیا کہ علاقے کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی