محسن نقوی چینی سفارتخانے پہنچ گئے، کراچی دھماکے میں 2 شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفارتخانے میں جاکر کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کی اور کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے ہلاک ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر، حکومت اور ہلاک چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور ہلاک شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بناکر اس اندوہناک سانحہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان چین دوستی پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے، بزدل دشمن کی اس سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں کیا سامنے آیا؟

وزیر داخلہ نے کہاکہ دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے، دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل