کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں کیا سامنے آیا؟

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ رات کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ دھماکا آئل ٹینکر ہوا جس کے باعث ہلاکتیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس، رینجرز اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور 2 رکشے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے حوالے سے بی ڈی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر بی ڈی نے جائے وقوعہ کو کلیئر کر دیا ہے، دھماکے میں متاثرہ گاڑیوں کو چھان بین کے بعد جائے وقوعہ سے ہٹایاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی

واقعہ کو کئی گھنٹے گزرنے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے اب دھماکے کی نوعیت کا تعین کرلیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا جس کے لیے ایک چھوٹی کار استعمال کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ  کار سوار خودکش حملہ آور غیرملکیوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، قافلے کے سگنل کے قریب پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سفارتخانے کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارکی نمبر پلیٹ، انجن چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی کو ریورس کرکے محفوظ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، غیرملکیوں پر حملے کے لیے بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم