ایس سی او اجلاس، حکومت نے 3 روز کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے پیش نظر 14، 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

‏ایس سی او سربراہ کانفرنس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 3 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے، اس دوران 14 سے 16 اکتوبر تک تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‏غیرملکی مہمان شخصیات کی سیکیورٹی میں خلل سے بچنے کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا، ‏شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے دوران ریڈزون 3 دن مکمل بند رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp