کچھ عالمی قوتوں کو غلط فہمی ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں، بلاول بھٹو

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے جو بھی مسائل ہوں فلسطین کے معاملے پر سب ایک ہیں۔

فلسطین کے حوالے سے بلائی گئی اے پی سی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی بہن اور بھائیوں کو نہیں بھولے، اس کانفرنس سے دنیا کو پاکستان کی یکجہتی کا پیغام جائے گا، کچھ عالمی قوتوں کو غلط فہمی ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت قائداعظم کی پالیسی کی نفی ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہم سیاسی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، اب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے لیے بہت بڑا چیلنج سامنے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم کی نمائندگی کی، ہمیں ہر فورم پر فلسطین کا مقدمہ لڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف چیلنجز درپیش ہیں لیکن مسئلہ فلسطین سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، پاکستان کو اس وقت معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ امریکا اور برطانیہ کے عوام کی اکثریت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، 7 اکتوبر کو ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے اس سے پہلے مکمل امن تھا۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کا ایس سی او اجلاس میں فسلطین کا مسئلہ اٹھانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ایوان صدر اسلام آباد میں فلسطین کے معاملے پر اے پی سی جاری ہے جس میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp