ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نئی دلہنیا بیاہ لائے

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی۔

عمیر جسوال کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دلہا کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اور ساتھ ہی کیپشن میں الحمداللہ لکھ کر انہوں نے اپنے مداحوں کو دوسری شادی کی خبر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

عمیر جسوال نے اپنی پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب ہے۔ ’آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے‘۔

گلوکار عمیر جسوال نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

عمیر جسوال کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی طرف سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار عمیر جسوال نے اداکارہ ثنا جاوید سے پہلی شادی کی تھی، اور ان کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔

رواں سال جنوری میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوئی تھی، جب ثنا جاوید نے معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟