مجھے نہیں پتہ کہ علی امین گنڈاپور کیسے واپس آگئے، اسد قیصر

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ علی امین گنڈاپور واپس کیسے آئے، اور ان کے مذاکرات ہوئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور 12 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ وانا کے ایم این اے کو بھی خریدانے کے لیے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسد قیصر نے کہا کہ جلد بازی میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنے دیں گے۔ کسی بھی غیر قانونی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور اس کے خلاف محاذ بنائیں گے۔ پارلیمنٹ میں اس مزاحمت کو لیڈ کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ترامیم کا مسودہ ہمارے سامنے رکھیں، اس کا جائزہ لیں گے۔ ہم آئینی ترامیم پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ ترمیم ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کا راستہ روکنے میں مولانا فضل الرحمان کا بڑا اہم کردار ہے۔ امید ہے مولانا آئندہ بھی آئین کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ بلاول بھٹو سے بھی کہتا ہوں کہ جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ کارکنوں کو زبردست تحریک چلانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کے پی ہاؤس پر حملہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ یہ خیبر پختونخوا کے اثاثے پر حملہ کیا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا جلد از جلد اعلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے اندر مایوسی پائی جاتی ہے اور اس کے پی پی کے ساتھ بھی معاملات تناؤ کا شکار ہیں۔ میں حکومت کو دسمبر تک ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں اور وفاقی حکومت ختم ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر

اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق کہا کہ میں ان کی واپسی کے حوالے سے لاعلم ہوں، نہیں پتہ وہ کیسے واپس آئے؟ ان کے مذاکرات ہوئے یا نہیں یہ بھی نہیں جانتا اور نہ ہی کسی مذاکرات کا حصہ تھا۔ علی امین سے تفصیلی بات چیت کر کے واپسی سے متعلق معلومات حاصل کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp