علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔

اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

’اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور  بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے۔ اس معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے۔ اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علی امین کو چھوڑا جائے۔ علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں، ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں