شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، نجی ہوٹلز کے لیے لاگو نئی پالیسی میں کیا ہے؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام ہوٹلوں کو ہوٹل آئی سوفٹ ویئر سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

امن و امان کے ضمن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےغیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 12 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے فارن اکنامک ٹریڈ اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفتر خارجہ

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، ایس پی یو، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے انٹیلیجنس شیئرنگ ایس او پیز پر عمل کریں، تمام ہوٹلوں کے لیے ہوٹل آئی سوفٹ ویئر سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شرپسندوں کو شکنجے میں لانے کے لیے موثر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس، حکومت نے 3 روز کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا

اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی