پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز، اکتوبر میں متاثرین بڑھنے کا خدشہ

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پولیو کے 4 مزید کیسز سامنے آ گئے۔ مجموعی تعداد 32 ہوگئی، ماہرین نے اکتوبر میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پولیو کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیے پولیو مہم کے پہلے دن ہی 27 فیصد والدین نے بچوں کی ویکسینیشن سے انکار کیوں کیا؟

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 32 مہینے کی بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔ جبکہ کراچی کے ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر  ہوا۔ علاوہ ازیں خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں پولیو کو اب تک کیوں ختم نہیں کیا جا سکا؟

پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 32 ہوچکی ہے۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں مزید کئی بچے پولیو سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس سال کے آخر تک پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں