تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد احتجاج کے بعد جو تقریر کی ہے اس پر تو ان کے گھر والے بھی یقین نہیں کریں گے کہ جو کہانی انہوں نے سنائی ہے ویسی ہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بھی اس پر یقین نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا پی ٹی آئی قیادت پر تنقید نہ کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ ہی ہے کہ شاید علی امین بھی صحیح بات نہیں کررہے اور حکومت بھی صحیح بات نہیں کررہی، دارالحکومت کے ریڈ زون میں جس نوعیت کی سیکیورٹی تھی اس کے باوجود اپنے قافلے سے الگ ہو کر خیبر پختونخوا ہاؤس جانا اور وہاں سے نکلنا ممکن ہی نہیں تھا۔
گنڈاپور صاحب نے جو تقریر کی ہے اس پر تو ان کے گھر والے بھی یقین نہیں کریں گے تو ہم کیسے کرلیں
فواد چوہدری#11thHour #AliAminGandapur pic.twitter.com/QocFg03oSs— Waseem Badami (@WaseemBadami) October 7, 2024
‘ایک بات تو یقینی ہے کہ نہ تو محسن نقوی پورا سچ بول رہے ہیں اور نہ علی امین پورا سچ بول رہے ہیں، عمران خان کو علی امین نے اس سارے معاملہ میں شامل کیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ کیا شہباز شریف صاحب کو محسن نقوی نے اس معاملہ میں شریک کیا ہے، وہ سچ ہے؟‘
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ کتنا ہِٹ، کتنا فلاپ؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہباز شریف کو اعتماد میں لے کر علی امین کے لیے سہولت کاری کی یا نہیں اسی طرح علی امین صاحب نے جو کیا آیا انہوں نے عمران خان کو اعتماد میں لیا تھا یا نہیں، یہ ایک حصہ ہے جو اس کہانی میں سے غائب ہے، باقی جو ہے سیدھا سادا ہے کہ یہ دونوں کے کم از کم ارینجمنٹ کے بغیر ممکن نہیں۔‘