وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی پر دن رات چڑھائی کی جارہی ہے، دھمکیاں دی جارہی ہیں، دشنام طرازی اور بے ہودہ گفتگو کی جارہی ہے، فسادیوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، میں دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی جڑیں کاٹنے کی سازشیں کی گئیں، دھرنے اور اسلام آباد پر چڑھائی مذموم اور ناپاک ارادے ہیں، اس طرح کے واقعات ہمیں دوبارہ 15-2014 میں لے کر جارہی ہے، اس وقت ڈی چوک پر کئی ماہ دھرنا دیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے چینی صدر کے دورے کو اہمیت نہ دی اور انہیں دورہ ملوتی کرنا پڑا، چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کا امیج خراب اور معیشت کو نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر بیجنگ کا ردعمل آگیا
’جہاں دن رات افراتفری ہوگی، وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟‘
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے مجھے فون کرکے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچانے کا حربہ تھا، ایک جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس زمانے میں کیا حرکتیں کی گئیں، اس سے زیادہ پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچانے کا کوئی اور حربہ نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار کیے گئے؟
شہباز شریف نے کہا کہ جہاں دن رات افراتفری ہوگی وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا، جتھے کو منظور نہیں کہ غریب کی حالت سنور سکے اور مہنگائی کم ہو، اس جتھے کو پاکستان کی ترقی کا غم کھائے جا رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں اٹک میں میدان لگا ہوا تھا، ان کے جلوس میں افغان شہری اور پولیس اہلکار بھی تھے۔
’دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا‘
انہوں نے کہا کہ دھرنے اور اسلام آباد پر چڑھائی مذموم اور ناپاک عزائم ہیں، ایک جتھے کو منظور نہیں کہ پاکستان ترقی کرے، جتھے ہر جگہ ادھم مچانا چاہتے ہیں، اس افراتفری، شوروغل اور دھرنوں میں آکر کون سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری وہیں ہوتی ہے جہاں امن ہو، عوام کو یہ باتیں نہ بتانا ملک اور عوام سے زیادتی ہے، ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹیں اور سازشیں کی جارہی ہیں، فسادیوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، میں دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے
’خارجی اور اندر کے دشمن ایک ہوگئے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ خارجی اور اندر کے دشمن ایک ہوگئے ہیں، ماضی میں پاکستان کی جڑیں کاٹنے کی سازشیں کی گئیں، دھرنے اور اسلام آباد پر چڑھائی مذموم اور ناپاک ارادے ہیں، خارجی اور اندر کے دشمن ایک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت کو مستحکم کررہی ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، ایس سی او سمٹ کے لیے پوری طرح اقدامات کیے ہیں۔
’کراچی واقعہ پر افسوس اور شرمندگی ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام تر کاوشوں کے باوجود گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے پر افسوس اور شرمندگی ہے، کل کراچی میں دہشتگردوں نے چینی انجینیئرزپر حملہ کیا جس میں 2 چینی انجینیئرز ہلاک ہوئے، کل چینی سفیر سے اظۃار افسوس کیا، یہ حملہ افسوس ناک ہے، کل بدقسمتی سے یہ واقعہ ہوا جس کا پاکستانی چینی قیادت اور عوام کو گہرا دکھ ہے، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہییں، تمام تر کاوشوں کے باوجود واقعہ ہونے پر افسوس اور شرمندگی ہے۔