چین کے ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وفد کی سربراہی ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر برائے بیرون ملک تجارت چیان چوئی ژو نے کی، ان کے ہمراہ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی
ایس آئی ایف سی کے حکام نے چینی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور نمایاں خصوصیات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
وفد نے صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو سٹاک، آبی زرعت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟
حکومتی اعلامیہ کے مطابق وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس فریم ورک کے تحت منصوبوں کو مزید متحرک کرے گا۔