وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، حالیہ احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے ایک دن ملک بند ہو تو معیشت کو 190 ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی
انہوں نے مزید کہاکہ بڑی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود میں مزید کمی آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہڑتال کی کال دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے، اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی نے ملکی معیشت کو کیا دیا اور مستقبل میں کیا امکانات ہیں؟
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کیا اور اس دوران 3 روز تک راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔