وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی کہ آئی جی کو عہدے سے ہٹایا جائے ورنہ میں اسلام آباد پر دھاوا بولوں گا۔
یہ بھی پڑھیں فوج سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جو بھی عمران خان سے منافقت کرے اللہ اسے اور اس کے خاندان کو غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے۔ ’واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہاکہ سر! میرا نام نہیں لینا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں یہ سازشی تھیوری ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی کے ساتھ ڈیل کی، بیرسٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں۔