خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں الجھ پڑے ہیں اور اس دوران لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے کہاکہ وزیراعلیٰ کو بات کرنے کے لیے وقت دیا تو ہمیں کیوں نہیں دیا جارہا، اس بات پر اراکین کے درمیان تلخی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی pic.twitter.com/E1HBVg0xvJ
— ماہ نور ملک (@Mahnoor2662) October 8, 2024
ایم پی اے اقبال وزیر اور نیک محمد کے درمیان لڑائی ہوئی، ان دونوں اراکین اسمبلی کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیا، اور غیرمتعلقہ لوگوں کو بھی اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گیلریز میں بیٹھے اراکین اسمبلی کے حامی ایک دوسرے سے لڑ پڑے، بعد ازاں 3 افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے واپس پشاور پہنچنے کی روداد سنائی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں۔ اگر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر پھر چڑھائی کریں گے۔