حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 سے زیادہ راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفا پر حملہ کردیا ہے اور راکٹ داغ دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران حیفا شہر پر 2 مرتبہ راکٹ داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ، عالمی برادری کیا کہتی ہے؟

اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے پہلے حملے میں 85 جبکہ دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہماری مزاحمتی تنظیم کی صلاحیتیں برقرار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا بتایا نے حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 12 اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا تاہم دیگر حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر جا کر گرے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اکثر لانچر تباہ کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے حزب اللہ، حماس اور پاسداران انقلاب کے کون کون سے اعلیٰ کمانڈر شہید کیے؟

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان میں بھی جارحیت شروع کردی ہے، حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ کو شہید کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp