اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کہاں ہیں؟ پتا چل گیا

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا 2 ماہ بعد پتا چل گیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور وہ اس وقت 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے مزید 3 افسران برطرف

محمد اکرم کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں سامنے آیا، جس کے مدعی ایک شہری ہیں جن کا نام ریاض قریشی ہے۔

مدعی ریاض قریشی نے محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے، جس پر ان سے تفتیش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ محمد اکرم کو 10 اکتوبر کو سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن خدا یار کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اہل خانہ کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم

دوسری جانب محمد اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، اگر میرے شوہر پر کوئی مقدمہ تھا تو ہمیں بتایا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp