بنگلہ دیشی کرنسی سے شیخ مجیب کی تصویر جلد ہٹانے کا فیصلہ

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں کو دوبارہ ڈیزائن کرنے اور ان پر سے مرحوم صدر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی یو این رکنیت کی گولڈن جوبلی تقریب، پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال

انگریزی روزنامے ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت نے مرکزی بینک کو 20، 100، 500 اور ایک ہزار ٹکے کے نوٹوں کے نئے ڈیزائن تجویز کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

وزارت خزانہ اور بنگلہ دیش بینک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ ڈیزائنوں میں تبدیلی کے ساتھ ان پر سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر بھی ہٹادی جائے گی۔

ابتدائی طور پر صرف مذکورہ 4 طرح کے نوٹ ری ڈیزائن کیے جائیں گے جبکہ دیگر کا ڈیزائن اگلے مرحلے میں تبدیل کیا جائے گا۔

نیا ڈٖیزائن جلد از جلد بھیجا جائے، حکومت کی مرکزی بینک کو ہدایت

وزارت خزانہ کے ایک خط میں بنگلہ دیش بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نوٹوں کے لیے تفصیلی ڈیزائن کی تجاویز پیش کرے۔ مرکزی بینک کی کرنسی اور ڈیزائن ایڈوائزری کمیٹی ان تبدیلیوں کا جائزہ لینے اور سفارش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

خط میں بینک سے کہا گیا ہے کہ کرنسی اور ڈیزائن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرکے پروپوزل جلد از جلد فنانس ڈویژن کو بھیج دیا جائے۔

مزید پڑھیے: حسینہ واجد کے لیے بہتر ہے کہ وہ خاموش رہیں، بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس

شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹانے کے فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ عبوری حکومت شیخ مجیب الرحمان کی دختر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں کیے گئے کچھ مبینہ غیرپسندیدہ کاموں کے نشان مٹانا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ حسینہ کے دور میں کئی نوٹوں اور یہاں تک کہ سکوں پر بھی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر نمایاں تھی۔

فی الوقت تمام نوٹوں (2 ٹکا سے لے کر 1000 ٹکا تک کے نوٹ) پر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ