چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی، وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے وسائل مانگ لیے

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے وفاق سے وسائل مانگ لیے۔

چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاق بلٹ بروف گاڑیوں کی فراہمی کے لیے وسائل فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں بغیر اجازت درہ آدم خیل آنے والے چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

وزیراعلیٰ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے درکار گاڑیوں کی فوری خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے لیے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سمیت کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں کراچی میں چینی انجینیئرز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوص اور اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات، مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات کے بعد احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا