پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ غائب، ساتھی وکیل فیصل حسین کیا کہتے ہیں؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے سربراہ انتظار حسین پنجوتھہ گزشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔ پارٹی اراکین اور دیگر وکلا کی جانب سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل حسین نے سوشل میڈیا پر انتظار حسین پنجوتھہ کے لاپتہ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بھائی اور قانونی ٹیم کے سربراہ انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کل شام سے لاپتہ ہیں، ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زیادہ وکلا کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

فیصل حسین نے لکھا کہ انتظار حسین پنجوتھہ سے کافی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن رابطہ قائم نہیں ہوسکا، اس حوالے سے کافی پریشان ہوں اور پارٹی میں تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظار حسین پنجھوتھہ کی گمشدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم، کون سی وکلا تنظیم حق میں اور کون مخالف؟

واضح رہے پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں، پارٹی اراکین اور وکلا کی جانب سے ان کی گمشدگی پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک ان کی موجودگی کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp