پاک-افغان بارڈر: غزنالی سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا ڈالی

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پاک-افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے کی گئی جارحیت کو ناکام بنا دیا، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر حملہ کیا گیا لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ پاک-افغان بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 5 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملے کے لیے بارڈر تک افغان طالبان نے ہماری مکمل مدد کی، گرفتار دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات

پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp