پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں ہیٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر 804 لکھا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ عامر جمال بھی عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے دیوانے ہیں۔
فاطمہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اب عامر جمال کو ٹیم سے نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
عامر جمال کو ٹیم سے نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/J5EjQs8vzN
— Fatima PTI (@FatimaPTI_IK) October 9, 2024
پی ٹی آئی کے ایک پیج کی جانب سے کہا گیا کہ عامر جمال بھی قیدی نمبر 804 یعنی عمران خان کے دیوانے نکلے۔
عامر جمال بھی قیدی 804 کے دیوانے نکلے، وائرل کریں 🔥 pic.twitter.com/yQ7CgSfWmQ
— The Power Of PTI (@ThePowerOfPTI) October 9, 2024
شائستہ جبیں لکھتی ہیں کہ اس ویڈیو کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کا کیرئیر خطرے میں ہے۔
عامر جمال کا کیریئر خطرے میں ہے pic.twitter.com/bzSVoZmlMu
— Shaista Jabeen Khan (@no_inbox_) October 9, 2024
ایک صارف نے کہا کہ اب عامر جمال کو قومی ٹیم سے نکالنا زیادہ دور نہیں۔
اب عامر جمال کو قومی ٹیم سے نکالنا ذیادہ دور نہیں ،
804 pic.twitter.com/JCrSvhj8aA— Abid Wazir (@wazir89) October 9, 2024
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں میں ان سے محبت کی وجہ سے عام ہے۔ اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے قیدی نمبر 804 پر نغمے بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔