کراچی جناح ایئرپورٹ پر حملہ: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مذمت

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی شکل عالمی سطح پر امن کے لیے خطرہ ہے، سلامتی کونسل کے ممبران مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ممبران سلامتی کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 6اکتوبر کو ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ایک پاکستانی اور 2چینی شہریوں کی ہلاکت سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق دہشت گردی کی کاروائی مجید بریگیڈ کی جانب سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی

سلامتی کونسل کے ممبران متاثرہ خاندانوں سمیت پاکستانی اور چینی حکومت سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ممبران واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب بم دھماکے میں 3غیرملکی شہریوں سمیت 4افراد ہلاک اور 17افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکے میں ہلاک ہونے والے تینوں غیرملکی شہریوں کا تعلق چین سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، خاتون سمیت 9 مشکوک افراد گرفتار

دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس، رینجرز اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور 2رکشے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟