وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی نے لاہور میں پاکستانی جرمن سہولت اور بحالی مرکز (پی جی ایف آر سی) قائم کیا ہے جس کے ہیڈ آفس میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) میں ایک ایڈوائزری ڈیسک بھی بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ ہُنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟
ایک سرکاری ذریعے کے مطابق اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنا تھا تاکہ ان کی ہنر مندی کو پاکستان کے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے میں فائدہ مند روزگار فراہم کیا جا سکے۔ اس پر عملدرآمد Deutsche Gesellschaft fur Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ) کی حمایت بھی حاصل ہے۔
Deutsche Gesellschaft fur Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان پاکستانی کارکنوں کے لیے سہولت کاری اور دوبارہ انضمام کے مرکز کے لیے تکنیکی معاونت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: سال 2023: کتنے پاکستانیوں نے ملک کو خیرباد کہا؟
اس اقدام سے پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع/ملازمت پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے طویل مدت میں معاشی ترقی میں بہتری آئے گی۔
یہ مرکز مختلف خدمات فراہم کرے گا جس میں تربیت اور مہارتوں کی نشوونما کے بارے میں مشورہ بھی شامل ہے۔