کوئٹہ کے گل استاد کا شاہکار، کنٹینر کو قابل رہائش کمرے میں تبدیل کر دیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’ہنر کسی کی میراث نہیں‘، یہ قول کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے گل استاد پر صادق آتا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کنٹینر کو قابل رہائش کمرے میں تبدیل کرنے کے ہنر سے بھی بخوبی واقف ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے گل استاد نے بتایا کہ وہ گزشتہ 17 برس سے گاڑیوں کی مرمت کے کام سے منسلک ہیں، لیکن اپنے ہنر کو وسعت دیتے ہوئے 3 سال سے پکنک کے لیے کیمپر بھی تیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 4 چھوٹے جبکہ 2 بڑے کیمپر تیار کر چکے ہیں جس میں واش روم، کچن اور آرام گاہ موجود ہوتی ہے۔

گل استاد کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے شوق کے لیے کیمپر تیار کرتے ہیں کچھ اپنے کنٹینر لا دیتے ہیں، جبکہ کئی کے لیے ہم کنٹینر بھی بنا دیتے ہیں۔ ایک چھوٹا کیمپر تیار کرنے کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے درکار ہوتے ہیں جس میں تمام آسائشیں موجود ہوتی ہیں۔

 گل استاد  کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہنر کی قدر نہیں، لیکن پھر بھی ہم بین الاقوامی سطح کا کام فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp