پنجاب کے گرلز اسکولوں میں ہراسانی کے سدباب کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے گرلز اسکولوں میں ہراسانی کے سدباب کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ’بیداری‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36 طالبات پر مشتمل وفد کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟

ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے بیداری کی خدمات کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا اور طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکا کو ’وزیراعلیٰ اسکول میل پروگرام‘ کی تفصیلات اور پنجاب کے طلبا کے لیے اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس، ویمن ورچوئل اسٹیشن، پنک بٹن اور سیفٹی ایپ سمیت دیگر پروجیکٹس سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا تعلیمی نظام دیگر صوبوں سے بہترکیوں ہے؟

وفد میں شامل طالبات نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور کام کو سراہا اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا، طالبات سے اسکول کے بارے میں گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل