بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل: سپریم کورٹ نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کردی

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی، اور 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

حلقہ پی بی 45کوئٹہ کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کی اپیل پر بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: پیپلز پارٹی ایم پی اے علی مدد جتک کی کامیابی کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے علی مدد جتک کو بحال کر دیا، عدالت نے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا ہے۔ 15امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا مگر پیش صرف 4 نے کیے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جمیعت علما اسلام کے عثمان پرکانی کی اپیل پر الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘