ایس سی او سربراہی اجلاس، سپریم کورٹ میں 3 روز کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے باعث 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عدالت عظمیٰ میں 3 روز کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز کے تحت تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث سپریم کورٹ میں 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس، حکومت نے 3 روز کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 روز کی عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp