شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور طلبا کی توقعات؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، چونکہ اس تنظیم کا اجلاس پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے، اس لیے اس کی اہمیت غیر معمولی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان کے لیے مستقبل میں کون سے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟ اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے لیے کتنا اہم ثابت ہو سکتا ہے؟ اس حوالے وی نیوز نے یونیورسٹی کے کچھ طلبہ سے بات کی، اور یہ جاننے کہ کوشش کی کہ یہ کانفرنس یا اس قسم کی کانفرنسز پاکستان کے لیے کس قدر اہم ہیں اور پاکستان کے لیے کس قسم کے مواقع فراہم کر سکتی ہیں؟

یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہونا نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ یہ پاکستان کی معیشت،  سیاست، پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے لیے بہت اہم ہے۔ اس دوران امید ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے ہوں گے، اچھے تعلقات بنیں گے، جس سے ملک میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوگی، انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے جس سے ڈیفنس بجٹ میں کمی ہوگی۔

کچھ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجلاس پاکستان میں ہوتے رہنے چاہییں، کیونکہ اس سے پاکستان کا بہتر اور مثبت چہرہ دنیا کو دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp