انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ انتہائی سازگار پچ پر بھی پاکستانی بیٹرز ناکام رہے اور جو بھی ٹیم پاکستان آ رہی ہے وہ پاکستان کو شکست دے کر جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ دکھی دل سے لکھنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر لگاتار تیسری شکست کا سامنا ہے اب تو بس معجزے کی امید ہے۔
دکھی دل سے لکھنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کو ہوم گراونڈز پر لگاتار تیسری شکست کا سامنا ہے
معجزے کی امید ہے بس #PAKvENG pic.twitter.com/lsK9ldAl4E— Sohail Imran (@sohailimrangeo) October 11, 2024
عباس شبیر نے پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کس حال کو پہنچ گئی یہ لمحہ فکریہ ہے۔
🚨🚨🚨🚨🚨🚨پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست ۔پاکستان کرکٹ کس حال کو پہنچ گئی لمحہ فکریہ ہے ۔#PAKvENG pic.twitter.com/639VPuuvCF
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) October 11, 2024
ایک بھارتی ایکس صارف نے لکھا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جو جیتنا بھول چکی ہے حتیٰ کہ وہ ملتان میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ڈرا بھی نہیں کرا سکی۔
England thrashed Pakistan by an innings & 47 runs 😭
Pakistan is such a finished cricket team that leave winning, can't even draw a Test on Highway of Multan 😆#PAKvENG pic.twitter.com/7dBjMtFRHO
— Kriti Singh (@kritiitweets) October 11, 2024
احتشام صدیق نے لکھا کہ شان مسعود پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں بطور کپتان پہلے 6 میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Record Alert 🚨
– Shan Masood is the first ever captain to loose first 6 matches as a captain in Test Cricket History.#PAKvENG #PakistanCricket pic.twitter.com/SlTumZAyu4
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) October 11, 2024
جان رائٹ کہتے ہیں کہ اس شرمناک شکست کے بعد پاکستان کو یہ سوچنا ہوگا کہ وہ منگل سے ملتان میں ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 20 وکٹیں کیسے حاصل کریں گے۔
If Pakistan were to redeem anything from this series it would be truly remarkable given this humiliation after winning the toss & posting 556 . How do they take 20 England wickets in Multan for 2nd test starting Tuesday ? #PAKvENG
— John Wright (@johnwright15) October 11, 2024
پاکستان نے 6 وکٹوں پر 152 رنز سے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کیا تو سلمان علی آغا اور عامر جمال نے انگلینڈ کے بولرز کو مزاحمت دکھائی، لیکن سلمان علی آغا 84 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ عامر جمال نے نصف سینچری مکمل کی ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر نہیں ٹک سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز 823 رنز بناکر ڈکلیئر کی، جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کے لیے بیٹنگ شروع کی، لیکن کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔