بیرسٹر سیف نے اپنے خلاف چلنے والی پی ٹی آئی کی مہم کو ’ڈرامے بازی‘ قرار دے دیا

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ میرا ویڈیو بیان پارٹی پالیسی ہوتا ہے، جو بھی بیان دیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آن بورڈ تھے۔ اپنے عہدے پر قائم ہوں، مجھے ہٹانے کے بارے میں ’ڈرامے بازیاں‘ میڈیا پر ہی دیکھی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر چلی ہیں، لیکن میں آپ سے ابھی بھی مشیر اطلاعات کے طور پر ہی گفتگو کررہا ہوں۔

مزیر پڑھیں: بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوئی میرے بیان سے اظہار لا تعلقی کرتا ہے تو کرے، اس سے ہماری حکومت کے موقف پر فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعلیٰ سے متعلق جو میرے بیان تھے ان میں سے کوئی بھی میری ذاتی اسٹیٹمنٹ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کا نمائندہ ہوں اور حکومت کو ریپریزنٹ کرتا ہوں۔ میری کوئی بھی بات یا کوئی بھی بیان چیف منسٹر اور پارٹی سے ہٹ کر ذاتی رائے پر مبنی نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سازشی تھیوری ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی کے ساتھ ڈیل کی، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے پارٹی میں انتشار پھیلے، لیکن یہی کہوں گا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نظر نہیں رکھتا۔  لیکن اگر کوئی بھی میرے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے تو کرتا رہے اس سے میرے اور حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل