ایک اور ستارہ ڈوب گیا، لیجنڈری اداکار عابد کاشمیری دارفانی سے کوچ کرگئے

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کاشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

عابد کاشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور ایک ہفتہ قبل لندن سے واپس آئے تھے، جو اب دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف فلم ساز الطاف حسین انتقال کر گئے

عابد کاشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، وہ اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔

1988 میں انہیں فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محبتوں کے شاعر امجد اسلام امجد ہمیں چھوڑ گئے

لیجنڈری اداکار عابد کاشمیری کے نماز جنازہ کل ان کے بیٹے اداکار کاشف کاشمیری کے پاکستان پہنچنے کے بعد ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کاشمیری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟