اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر یحییٰ صدیقی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اسپتال میں اپنے بیمار شوہر یحییٰ صدیقی کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر اداکارہ نے وی لاگ بھی بنایا تھا جو اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار شوہر کی خاطر دبئی جانے پر شگفتہ اعجاز پر غلیظ حملے

شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں کہا تھا کہ انہیں کئی ڈراموں کی آفر ہوئی لیکن شوہر کی خدمت کی وجہ سے انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کے لیے سب سے اہم ان کا خاندان ہے اور اس وقت ان کے شوہر بیمار ہیں انہیں ساتھ کی ضرورت ہے۔

شگفتہ اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے اور اس جُدائی سے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ہے، اپنوں کو کھونے کا دُکھ ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت سکون ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کی تیمارداری کی اور اُنہیں کسی بھی قسم کی تکلیف پہنچنے نہیں دی۔ بیماری اور موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان کا آخری انجام یہی ہے، سب نے ایک دن دُنیا سے چلے جانا ہے لیکن جانے سے پہلے ہونے والی بیماریاں بہت تکلیف دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز