جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے نمبرز اگر ہمارے بغیر پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے، جو شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی جماعت جے یو آئی (ف) نے کل بروز ہفتہ ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے، جس میں حکومت کی آئینی ترمیم پر بات ہوگی
کامران مرتضی نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر ہم کہاں تک حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں، ہم پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور حکومت سے اتفاق پانے والا ترمیمی مسودہ لائیں گے
یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات کا مسودہ تقریباً حتمی ہو چکا، اب تحریری شکل میں لانا ہے: وزیر قانون
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، اگر ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے، جو شرمناک ہے۔