ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ملک کی ترقی کے لیے انہتائی اہم ہے اور ایسے موقعے پر کسی احتجاج کی صورت میں ملک کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی نہیں بلکہ ملک دشمن جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور ایسے موقعے پر پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے لیکن ایسے موقعے پر احتجاج کا فیصلہ ایک ملک دشمن فیصلہ ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال عدم استحکام کی کوشش، ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی کے لیے ایس سی او کانفرنس بہت اہم ہے مگر اس دورا ن یہ لوگ فسطائیت پھیلا رہے ہیں لیکن ملک کو بدنام کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر مرحلے پر ملک کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے اور ان کے احتجاج کا یہ اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔

رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اعلان تھا کہ ہم ایس سی او کانفرنس میں ساتھ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp