یوٹیوب شارٹس میں اب نیا کیا آنے والا ہے؟

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس نئے فیچز کو آزمانے والا ہے، جس سے اب کوئی بھی شارٹ ویڈیو دیکھنے کے دوران سیو کی جاسکے گی۔ نئے سیو کے بٹن کی آزمائش سے صارفین باآسانی ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک واپس پہنچ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے موجودہ ورژن میں شارٹس ویڈیو پلیئر پر لائیک اور ڈِس لائیک کا بٹن موجود ہے، لیکن نئے فیچر میں ڈس لائک کا بٹن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اس کی جگہ سیو والا بٹن لگایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب نے کیسے ایک مفلوک الحال ٹرک ڈرائیور کی زندگی بدل دی

تاہم، سیو بٹن کے آنے کے ساتھ ہی کمپنی شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے والا بٹن ہٹا دے گی، اور ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

یوٹیوب نے صارفین کی آسانی کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا ہے، اس سے قبل اگر صارفین کوئی شارٹ ویڈیو دیکھ لیتے تھے تو اس کو دوبارہ ڈھونڈنا انتہائی مشکل ہوجاتا تھا۔

کمپنی صارفین کی آسانی اور اپنے پلیٹ فارم کو آسان اور یوزر فرینڈلی بنانے کے لیے نئی اپڈیٹس کرتی رہتی ہے۔ تاہم، اس اپڈیٹ سے صارفین کو کافی آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر مختصر ویڈیوز بنانے والوں کے لیے نئے زبردست فیچرز کا اعلان

واضح رہے صارفین کسی کلپ کو دیکھنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبائئیں گے اور وہاں موجود آپشنز میں سے کسی بھی ایک کا انتخاب کریں گے اور اپنے رائے کا اظہار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp