ضلع کرم: قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق 6 زخمی

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کرم میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہیں۔ دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

جاوید اللّٰہ محسود نے بتایا ہے کہ ضلع میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار