ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران7خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز  نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع  پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور انہیں تباہ کیا۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار  میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور  خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے برطانیہ سے پولیس اصلاحات اور روہنگیا مسئلے میں تعاون کی درخواست کردی

دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، ٹوکیو سے آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز بھارتی ایئرپورٹ پر اتری

کراچی: جسم فروشی کے لیے 33 خواتین کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا

پاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کتنے اور معیشت کی صورتحال کیا، وزرارت خزانہ نے بتادیا

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا