محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑی مالکان کے لیے من پسند نمبر پلیٹ اسکیم کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے ’اپنی گاڑی، اپنی پہچان، اپنی نمبر پلیٹ‘ اسکیم کا اجرا کر دیا
محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کے مطابق صوبائی حکومت گاڑی مالکان کے لیے پن پسند نمبرپلیٹ کی اسکیم کا اجرا کرے گی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد اسکیم کا باقاعدہ اجراہو گا، من پسند نمبروں کا اجرا کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا۔
فیصل فرید کے مطابق من پسند نمبروں کی 3 کیٹگریز رکھی گئی ہیں، کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا، پلاٹینم کیٹگری کے تحت اپنا یا پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا جبکہ گولڈ کیٹگری کے تحت تین من پسند حروف اور تین ہند سے لکھوائے جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی
انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں ہو گا، گاڑی مالکان مزید معلومات کے لیے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ کا وزٹ یا ہیلپ لائن 1035 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔