دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو خط کے ذریعے ہدایت کہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ
خط میں غیر ملکی سفارتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: میٹرو بس سروسز کب سے اور کتنے روز کے لیے بند رہیں گی؟
واضح رہے کہ پاکستان رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جو 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔