آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر کیے جانے کا انکشاف، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت سے قبل اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم: جے یو آئی کا حکومت کا ساتھ دینے سے انکار، مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی میں پیش

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کےگھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کے کاروبار کو زبردستی بند کروایا جا رہا ہے۔

عمران خان قید تنہائی میں

عمر ایوب کے مطابق عمران خان سے ملاقات بند کر دی گئی۔کئی روز سے ان کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں موجود وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے عمر ایوب کے الزامات کے جواب میں کہا کہ یہ کمیٹی آئینی ترامیم سے متعلق ہے اس پر بات کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا ٹائٹل آف میٹنگ ہی غلط ہے، یہ کمیٹی قومی اسمبلی کے اندر سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور ارکان کے استحقاق سے متعلق بنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

عمر ایوب کے مطابق اس کمیٹی میں آپ آئینی ترامیم لے آئے ہیں اور چاہتے ہیں بس یہ کسی طرح منظور کروالیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے بعض ارکان کو قابو کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں یا پیسوں کی آفرز دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ارکان اسمبلی کو 50کروڑ تک کی آفر بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر  کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم عدالتوں پر ڈرون حملہ ہے۔

کمیٹی اجلاس میں پیدا ہونے والی صورتحال چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ اور دیگر ممبران نے مداخلت کی، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ صاحب آپ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے تحفظات دور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق خورشید کی مداخلت کے بعد وزیرقانون کی یقین دہانی کروائی کہ میں یہ معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اٹھاؤں گا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ آپ پہلے ہماری عمران خان سے ملاقات کروائیں۔ ہماری جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوُجاتی ہم مسودہ نہیں دے سکتے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق کروڑوں ووٹر عمران خان کی صحت سے متعلق اضطراب میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں حکومتی رکن کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے علاوہ سب جماعتوں کےآئینی ترامیم سے متعلق مسودہ کمیٹی میں آ چکے ہیں۔

رکن کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمر ایوب صاحب وہ کہ رہے ہیں آئینی ترامیم کا عمل جلدی مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم، فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کردیے، مشترکہ مسودہ تیار کرنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق اس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ جن کو بہت جلدی آپ ان کا نام لیں۔کیا انہوں نے آپ کو کوئی ٹائم فریم بھی دیا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر ہمارے تحفظات دور کریں اور اعتماد میں لیں۔یا پھر آئینی ترامیم پر مشاورت 25 اکتوبر کے بعد ہی ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟