ایک برس کے دوران اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی ہوئیں؟

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ایک برس کے دوران اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ایک سال میں چینی اوسط 36 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط ایک ہزار 544 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا۔ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ اوسط 342 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔ مرغی اوسط 111 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

آلو 24 روپے 42 پیسے، پیاز 34 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ کیلے اوسط 110 روپے 24 پیسے اور انڈے 128 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ اوسط 46 روپے 45 پیسے فی لٹر، دہی 57 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ مٹن 256 روپے 95 پیسے، بڑا گوشت (بیف) 108 روپے 23 پیسے فی کلو، دال ماش اوسط 152 روپے 71 پیسے اور دال چنا 83 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

دال مونگ 113 روپے 93 پیسے، دال مسور 60 روپے 84 پیسے، لہسن اوسط 57 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اس عرصے میں 190 گرام چائے کا پیکٹ 252 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔ نمک کا 800 گرام پیکٹ 17 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک برس میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سب سے زیادہ مہنگا ہوا ، اس کی اوسط قیمت میں 691 روپے 8 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp