شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور مایہ ناز بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی ایک حالیہ فیملی افطار کے موقع پرصرف اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ جس کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گھر پر افطار ڈنر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ روزہ افطار کررہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے حوالہ سے لکھا ہے: افطاراپنے پیارے کے ساتھ ۔۔۔‘‘۔

ثانیہ مرزا کی اس انسٹاگرام اسٹوری سے ایک دفعہ پھر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ 36 سالہ بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے پاکستانی بلے باز شوہر شعیب ملک کو بالکل نظر انداز کرتے ان افواہوں کو تقویت دی ہے کہ اس جوڑے نے اپنے ازدواجی تعلقات ختم کرلیے ہیں۔

یوں تو ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنی طلاق کے ضمن میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن نیٹیزن نے دونوں کی علیحدگی پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے عمرہ ادائیگی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں اس موقع پر بھی انہوں نے ویڈیو کی تفصیل میں شعیب ملک کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ویب سائٹ انسائیڈ اسپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ برصغیر کا یہ ایتھلیٹک جوڑا دبئی میں ایک ساتھ وقت نہیں گزار رہا ہے۔

شعیب ملک نے ’مرزا ملک شو‘ میں طلاق کی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا سے کہا ہے کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے جب کہ دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی ابھی تک اس معاملہ پر کوئی لب کشائی نہیں کی ہے۔

انسائیڈ اسپورٹ کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کا باضابطہ اعلان کرنے میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

ویب سائٹ انسائیڈ اسپورٹ نے اس اسپورٹس اسٹار جوڑے کی طلاق کے حوالے سے کچھ قانونی مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔

ثانیہ اور شعیب نے ’مرزا ملک شو‘ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت انہیں قانونی طور پر اس شو کی تمام شوٹنگ مکمل کرنا ہیں۔

انسائیڈ اسپورٹ کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد یہ جوڑا طلاق کے لیے ممکنہ کارروائی فائل کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp