ایس سی او اجلاس کے دوران احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کیخلاف چھاپہ مار کارروائی

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی کانفرنس کے دوران احتجاج کی کال پر حکومت ایکشن میں آگئی، رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کے وزیراعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  15 اکتوبر  شنگھائی کانفرنس کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کی کال دیے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کا اعلان کردہ احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد اور روالپنڈی کے قریبی شہروں ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ  رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

اس ضمن پولیس کا مؤقف ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایک ایسے موقع پر احتجاج کی کال دی ہے جب کہ اسلام آباد میں انتہائی اہمیت کا حامل بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اس احتجاج اور عدن احتجاج کے حوالے سے خود پی ٹی آئی میں بھی اختلافات کے سامنے آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ