ایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس سی او سمٹ 2024کے لئے اسلام آباد پولیس نے ایک جامع اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سمٹ وینیوز، ایئر پورٹس، نور خان ایئر بیس سمیت روٹس اور فنل ایریاز، ہوٹلز اور وفود کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی ڈیوٹیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ایس سی او سمٹ 2024 اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ ٹریفک کا مربوط اور جامع پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے مشکلات کا سامنا ہو۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام غیر ملکی سربراہان، وفود اور غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پولیس کے ساتھ وزارت خارجہ، ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی اور دیگر صوبائی پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیاں، ٹریفک پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسران و جوان بھرپور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد پولیس کی فل ڈریس ریہرسل

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 93 فیصد فورس بھرپور سیکیورٹی انتظامات کے لیے تعینات کی ہے۔ ایس سی او سمٹ 2024 کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 09 ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو ایس سی او سمٹ 2024 کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے عوام الناس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کامیاب سمٹ منعقد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں