کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3 تلوار اور میٹروپول پر ہونے والے مظاہروں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔ ایسے میں مظاہرین جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر خواتین سمیت 27 افراد گرفتار

صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، ایسے میں جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب کی جائے گی۔

انہوں نے پریس کلب پر مظاہرے کے دوران صحافیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور تشدد پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے کے باوجود صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں ہوئے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان کہا ہے کہ خواتین پر پولیس لاٹھی چارج کا افسوس ہے۔ خواتین پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

انہوں کہا کہ صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، متعلقہ افسران کو سزا دی جائےگی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ آج کراچی میں دفعہ 144 نافد تھی، آج کے پرتشدد مظاہروں میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک پولیس موبائل کو جلایا گیا ہے، واقعات سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کی مرضی سے مقدمات درج کئے گئے ہیں، کچھ پولیس افسران ضمانت اور کچھ بھاگے ہوئے ہیں۔ بھاگے ہوئے پولیس افسران کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج اتوار کو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 27 مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن 3 تلوار سے 4، پریس کلب سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا اور اس کے باوجود ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی خواتین نے احتجاج کیا جس پر تنظیم کی جنرل سیکریٹری زہرا خان اور ان کی ساتھی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

پنجاب کا سنیما انڈسٹری کیلئے ریلیف، اوقات کار میں نرمی پر فہد مصطفیٰ کا ردعمل سامنے آگیا

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے