حزب اللہ کا ڈرون حملہ، اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی ہلاک؟

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتوار کی شب حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی ہلاکت کا دعوٰی کیا گیا ہے۔ حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، زخمیوں میں 8 کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کا ایئر ڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا، ڈرون کا نشانہ ایک فوجی بیس تھی، جسے کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل سے نشانہ بنایا اور بعد میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

ادھر اسرائیلی اخبار اسرائیل الیوم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون کی ہدف کی جانب پرواز کے وقت وارننگ سائرن کا نظام بھی معطل ہونے کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی۔ ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ حزب اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون طیارے سے کیے جانے والا حملہ اب تک کے سب سے زیادہ خونریز کارروائی سمجھتی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم

ریڈیو کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب رہا کیونکہ پہلے تنظیم نے میزائل کا ایک کھیپ یکبارگی کے ساتھ فائر کی جس سے ائر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا۔ اس ناکامی کی وجہ سے ڈرون طیارے کی نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی اور جس نے بعد ازاں اپنے ہدف کو پوری یکسوئی اور کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ حملے کے بعد زخمیوں کو فوجی بیس سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر طلب کیے گئے جبکہ 50 ایمبولینس گاڑیاں بھی جائے حادثہ کی سمت جاتی دیکھی گئیں۔

اسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی کے مطابق فوج جنوبی حیفا کے علاقے بنیامینا کے قریب کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ڈرون طیارے کے میزائل حملے کے بعد کریش ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ڈرون کی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں پیدا ہونے والی صورتحال اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کے ریسکیو کی کارروائی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ