خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں چالان پیش نہیں کیا جاسکا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت، آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ کیا کہتی ہے؟

 ملزمان میں حسن شاہ، تنویر احمد، قیصرعباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، ذیشان قیوم اور ممنون حیدر شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے حتمی چالان جمع کرانے میں مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں پیش کر دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج کون ہے؟

ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 87 ہزار نکلوانے ملزمان نے خلیل الرحمٰن قمر سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

حسن شاہ سمیت دیگر آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں، عدالت نے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp