وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین لی کیانگ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ وہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کے منتظر ہیں۔
چینی وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیراعظم کے دورے کے موقعے پر سی پیک کے اگلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، ملک ایوب سنبل
چینی وزیر اعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے وزیرِ اعظم کا ایئر پورٹ پر خود استقبال کیا۔کسی بھی چینی وزیراعظم کا یہ 11 سال بعد دورہ پاکستان ہے۔ pic.twitter.com/TWNkYaoIMk
— WE News (@WENewsPk) October 14, 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی ہم منصب کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، میرے بھائی کا تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ ہماری دوستی کو مزید استحکام اور وسعت دے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، ہم باہمی فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔
Delighted to welcome H.E. Mr. Li Qiang,Premier of the State Council of People’s Republic of China, to Islamabad! Looking forward to a historic & productive visit by my brother that will further strengthen and deepen our friendship. We will review progress on existing initiatives,… pic.twitter.com/omp4pK3Vgd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2024
واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی احسن اقبال اور عطا تارڑ بھی چینی وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھولوں کو گلدستے پیش کیے جبکہ چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔